بنگال میں بی جے پی رہنما کی پولیس کو قتل و غارت کرنے کی دھمکی
بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست بنگال کے صدر دلیپ گھوش نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں پولیس کے سینئر افسران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمہیں ماریں گے تو آخری رسومات کیلئے تمہارے گھر والے تمہاری لاشیں بھی نہیں ڈھونڈ پائیں گے۔