مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی کویت کے دورے پر ہیں جہاں اس نے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں بلکہ ٹریکٹر نظر آرہے ہیں۔
بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات جاری ہیں اور اس دوران کسان مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام سکیورٹی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت دہلی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور کسانوں نے لال قلعہ پر اپنے جھنڈے نصب کردئے ہیں۔
کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ اور سکویرٹی انتظامات کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہید علی لطفی اور شہید محمد حسین لطفی کی ماں سکینہ زارع زادہ کئي برسوں سے اپنے شہید بیٹوں کی انتظارکررہی تھیں اور اس سال مذکورہ شہیدوں کی ماں کے انتظار کے لمحات ختم ہوگئے ۔
چین کے صدر نے بائیڈن انتظامیہ کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو نئی سردجنگ سے باز رہنا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کا سیاسی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں تہران پہنچ گيا ہے۔
بھارت میں آج 72 واں یوم جمہوریہ قومی جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر دارالحکومت دہلی میں چاروں طرف سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کےلئے ہزاروں مسلح جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں چین کے علاقہ شینژیانجو میں کئي طبقات پر مشتمل پل کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔