امریکہ کی طالبان کو دھمکی/ طالبان سے عورتوں سے متعلق فیصلے واپس لینے کا مطالبہ
![امریکہ کی طالبان کو دھمکی/ طالبان سے عورتوں سے متعلق فیصلے واپس لینے کا مطالبہ](https://media.mehrnews.com/d/2021/08/24/4/3871821.jpg)
امریکہ نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طالبان نے خواتین پر غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے، برقع پہننے کی شرط اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنے سخت فیصلوں کو واپس نہیں لیا، تو انھیں امریکہ کے سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑےگا۔