رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہرا(س) کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزامنعقد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔