ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قرنطینہ میں چلے گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا۔
افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چین میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حاج میرزا سلگی کی خاطرات پر مبنی کتاب پڑھنے کے بعد فرمایا: اگر میرے لئے ممکن ہوتا تو میں ہمدان پہنچ کر اس شخص سے ضرور ملاقات کرتا۔ جنرل حاج سلگي سپاہ انصار الحسین کے سابق کمانڈر تھے وہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ ميں جانباز ہوئے اور آج وہ درجہ شہادت پر فائز ہوکر اپنے ساتھیوں سے ملحق ہوگئے۔
انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر18 ہزار قیدیوں کورہا کردیا ہے۔
اسپین میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 950 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
حزب اللہ سے منسلک شبا المقاومۃ کے طلباء اور جوانوں نے حزب اللہ لبنان کی طرف سے قم کے شہریوں کو طبی ہدایا تقسیم کئے۔
ایران کے شہر تبریز کی سڑکوں پر یوم طبیعت کی مناسبت سے خلوت اور سناٹا چھایا ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی عوام نے کورونا وائرس کو شکست دینے کا عزم کررکھا ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2360 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہو چکی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے ایران کی علاقائی اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ شروع نہیں کرتا بلکہ جنگ افروزوں کو ادب سکھاتا ہے۔
بہار نے ہرجگہ اپنے جلوے بکھیر دیئے ہیں ۔ بہار کے ذریعہ انسان اللہ تعالی کے حسن و جمال اور اس کی قدرت اور کمال کو مشاہدہ کرسکتا ہے۔
ایران کے تمام صوبوں کی طرح کرمان میں بھی کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں ٹریفک کنٹرول کرنے کا منصوبہ نافذ کردیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے عراق میں حالیہ ہفتوں میں امریکی اڈوں پر حملوں کے بارے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی فوج کے غیر قانونی اقدامات اور شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت پر عراقی عوام کا قدرتی رد عمل ہے اور ان حملوں کا ایران سے کوئی ربط نہیں۔
ایران کے صوبہ گیلان کے صدر مقام رشت میں یوم طبیعت کے موقع پر سڑکوں پر سناٹا اور سکون چھایا ہوا ہے۔
ایران کے شہر تبریز میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے کا منصوبہ نافذ ہوگیا۔
بھارت کے صوبہ پنجاب میں موجود گولڈن ٹیمپل میں " حضوری راگ " پڑھنے والے گرو گیانی نرمل سنگھ کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔
شیراز میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں یوم طبیعت کے موقع پر شیراز کی سڑکوں پر خلوت اور سناٹا چھایا رہا اور عوام نے گھروں میں رہ کر کورونا وائرس کا مقابلہ کیا۔
انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی دم توڑ گئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام میں طبی عملے کے ساتھ ساتھ ایرانی علماء اور طلاب بھی کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ صوبہ مازندران کے 42 سالہ عالم دین " آرش دانش" خاص لباس پہن کر کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو ان کے ابدی مقام تک پہنچانے میں بھر پور تعاون کررہے ہیں۔
قم میں کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں یوم طبیعت کے موقع پر بھی شہریوں نے گھروں پر ہی قیام کیا ۔
امریکہ اور طالبان دہشت گردوں میں امن معاہدے کے بعد افغان حکومت نے اس ہفتے کے اختتام تک 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی اراکین کانگریس نے چین پر الزمات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا کے پھیلاؤ کی حد اور ووہان میں اموات کی تعداد کو مخفی رکھا ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کوروناو ائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار ہوچکی ہے۔
پاکستان میں وہابی تبلیغی جماعت نے کورونا وائرس پھیلانے میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا ہے جس کے ٹھوس شواہد میڈیا پر آنا شروع ہوگئے ہیں تبلیغی جماعت کے بڑے بڑے اجتماعات میں سیکڑوں غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں میں سیکڑوں مریض تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں۔ تبلیغی جماعت کے 41 ہزار افراد پاکستان بھر میں پھیل چکے ہیں جن کی حکام تلاش کررہے ہیں۔
Мы не навязываем Вам своё видение, мы даём Вам объективный срез событий дня без цензуры и без купюр. Новости, какие они есть — онлайн (с поминутным архивом по всем городам и регионам России, Украины, Белоруссии и Абхазии).
123ru.net — живые новости в прямом эфире!
В любую минуту Вы можете добавить свою новость мгновенно — здесь.