ایرانی وزیر خارجہ کی کینیا کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کینیا کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کینیا کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 454 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔
کورونا وائرس ایران سمیت دنیا بھر میں پھیل چکا ہے بعض افراد کی کورونا وائرس سے متعلق صحت کے حکام کی ہدایات اور سفارشات پر عدم توجہ خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
اسرائیل میں قدامت پسند مذہبی پیشواؤں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں غاصب صہیونی حکومت ہدایات ماننے اور درسگاہیں بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر اسلام آباد نے 10 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایران کے صوبہ ہرمزگان کے ضلع سیرک میں صحرائی ٹڈیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں اسپرے کی مہم جاری ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں جراثیم کشی کی مہم جاری ہے۔
کورونا وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک اٹلی میں 3000 سے زائد طبی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تینوں قوا کے سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ ہم ایرانی عوام کے بھر پور تعاون سے کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات مؤثر ثابت ہورہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے ملک سے باہر موجوداپنے تمام شہریوں اور اقامہ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
افغانستان میں میں سرگرم طالبان دہشت گردوں نے کورونا وائرس کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے طبی عملے سے طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6 فیصد کی کمی ہوگئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سعودی عرب اور دبئی سے آنے والے 2 افراد کی کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد سخت اقدامات کرتے ہوئے مردان کی یونین کونسل منگا کو غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
بعض آسان اور سادہ موارد کی رعایت کے ساتھ کورونا وائرس کویقینی طور پر شکست دی جاسکتی ہے۔
یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 2000 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 20000 سے زائد افراد اب تک اس وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
امریکہ اور یورپ کورونا وائرس سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں، اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 اموات ہوئی ہیں جبکہ امریکہ میں ایک ہی روز میں 41 اموات کے بعد مجموعی تعداد 150 ہوگئی۔
ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر آبادان میں نئے سال کے موقع پر شہریوں کا بازار میں زبردست ہجوم ہے آبادان کے شہریوں نے وزارت صحت کی جانب سے گھر میں رہنے کی تمام سفارشات کو نظر انداز کردیا ہے جو اچھی بات نہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 310 تک پہنچ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا کے 102 ممالک میں اسکول بند ہوگئے ہیں جبکہ مزید 11 ممالک میں اسکول جزوی طور پر بند کیے گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو آئبوپروفین ادویات نہ دی جائیں۔
پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی 2 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ دونوں کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ سے ہے اور دونوں حال ہی میں سعودی عرب سے عمرہ کرکے واپس وطن پہنچے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی حقیقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔
Мы не навязываем Вам своё видение, мы даём Вам объективный срез событий дня без цензуры и без купюр. Новости, какие они есть — онлайн (с поминутным архивом по всем городам и регионам России, Украины, Белоруссии и Абхазии).
123ru.net — живые новости в прямом эфире!
В любую минуту Вы можете добавить свою новость мгновенно — здесь.