جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد حرم رضوی کے گنبد پر سیاہ پرچم نصب
دنیائے اسلام کے مایہ ناز اور مظلوموں کے ہر دلعزیز سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے بعد گنبد رضوی کے سبز پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گیا ہے۔
دنیائے اسلام کے مایہ ناز اور مظلوموں کے ہر دلعزیز سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے بعد گنبد رضوی کے سبز پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر عوام نے گہرے درد و غم کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کے اس وحشیانہ ، ظالمانہ، مجرمانہ اور بزدلانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حکم میں جنرل قاآنی کو شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ قدس کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔
عراق کے اعلی دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے بغداد ايئر پورٹ کے قریبی میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراقی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ، فلسطینی تنظیم حماس ، روسی وزارت خارجہ، مقتدی صدر، عمار حکیم اور بعض دیگر عالمی رہنماؤں نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کو جنگی مجرم قراردیا ہے۔
عراق کے دارالحکومب بغداد کے ايئر پورٹ کے قریب حشد الشعبی کے قافلہ پر امریکہ کے بزدلانہ حملہ میں سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ، حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی مہندس سمیت 10 افراد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے صوبائی مراکز کی عدالتوں کے سربراہان نے ملاقات کی۔
ایران کے صوبہ کرمان میں میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے گھر پر عوام کی آمد اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع بریگیڈیئرجنرل امیر حاتمی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا دشمنوں سے سخت بدلہ لیا جائےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت دیرینہ تمنا تھی اور اس سلسلے میں ان کی دعائیں مستجاب ہوگئیں۔
جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں موسلا دھار بارشوں سے اموات کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں شہید قاسم سلیمانی کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے وہئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی دہشت گردانہ اور بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کا ذمہ دارہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میجرجنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی مہندس کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کی اور ایران میں تین دن تک سوگ کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: ظالموں اور مجرموں سے سخت انتقام لیا جائےگا اورشہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کا مشن جاری رہےگا۔
عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " نے ایک بیان میں سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے معاون ابو مہدی مہندس کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے عراقی عوام کے خلاف اپنے معاندانہ بیان میں عراق کی رضاکار فورس پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے عراق میں مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔
لیبیا کی قومی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج نے طرابلس کے قریب ترکی کے ایک ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔
امریکہ کی دہشت گرد اور بدنام زمانہ تنظیم بلیک واٹر کے سربراہ ایرک پرنس کو ونزوئلا کا دورہ کرنے پر مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
چینی حکومت نے کئی پاکستانی مصنوعات پر عائد ٹیرف ختم کر دیا ہے جس کے بعد پاکستانی مصنوعات بغیر ٹیکس کے چین برآمد کی جا سکیں گی۔
ایران کے شہر ہمدان میں آج بھی مذہبی اقلیتوں کے مزارات موجود ہیں ان مزارات میں اورڈیکس کا چرچ آف مریم اور پروٹسٹنٹ کا گریگوری اسٹیپن چرچ شامل ہیں۔
امارات کے ولیعہد محمد بن زیدالنہیان نے پاکستان کو 20 کروڑڈالردینے کااعلان کیا ہے۔
بھارت کے معروف شاعر، مصنف اور ادیب جاوید اختر نے ہندوستان کے شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کی نظم " ہم دیکھں گے" کا دفاع کرتے وہئے کہا ہے کہ فیض احمد فیض کی نظم کو ہندومخالف کہنا مضحکہ خیز اور جاہلانہ سوچ کی غمازی ہے۔
Мы не навязываем Вам своё видение, мы даём Вам объективный срез событий дня без цензуры и без купюр. Новости, какие они есть — онлайн (с поминутным архивом по всем городам и регионам России, Украины, Белоруссии и Абхазии).
123ru.net — живые новости в прямом эфире!
В любую минуту Вы можете добавить свою новость мгновенно — здесь.