حضرت فاطمہ زہرا (ع) کی شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں پیغمبر اسلام کی پارہ جگر اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی دردناک شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے خطاب کیا اور جناب ارضي اور جناب حدادیان نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی پیش کی۔